11سو میں سے 11سو نمبر ز حاصل کرکے ٹاپ کرنے والی لڑکی بڑی مشکل میں پڑ گئی

مردان (پی این آئی)صوبائی وزیرتعلیم خیبرپختونخوا شہرام ترکئی نے طالبہ کے بورڈ امتحانات میں 11سو میں سے 11سو نمبر لینے کے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم کی جانب سے آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس معاملے کی انکوائری کرنے کے بعد رپورٹ وزیر تعلیم کو پیش کرے گی۔

 

شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ مردان تعلیمی بورڈ سمیت صوبہ بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کے پیپرز دوبارہ چیک کئے جائیں گے۔ طالبہ کے 11سو نمبروں کا سن کر تعجب ہوا، تحقیقات میں معلوم ہوگا کہ پیپرز کی چیکنگ درست طریقہ سے ہوئی ہے کہ نہیں؟ تحریک انصاف حکومت میں سب کچھ میرٹ کی بنیاد پر ہورہا ہے۔واضح رہے کہ مردان بورڈ نے منگل کو میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا تھا جس میں بورڈ میں ٹاپ کرنے والی طالبہ نے 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔مردان بورڈ کے میٹرک کے نتائج کے مطابق قندیل نامی طالبہ نے 1100 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ 1098 نمبر لینے والے تین طلبہ کو دوسری پوزیشن ملی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں