کوروناوبا سے مقابلہ ایک بڑا صبر آزما تجربہ ہے ،وزیر توانائی

اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ کوروناوبا سے مقابلہ ایک بڑا صبر آزما تجربہ ہے ،پاکستانی عوام نے جرات اور دلیری سے کورونا کا مقابلہ کیا ہے ،عوام ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کے حوالے سے کسی میسج کا انتظار نہ کریں۔ بدھ کو وزیر توانائی نے انسداد کورونا کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 30 ستمبر کے بعد ویکسین نہ لگوانے والوں کو بہت سی ضروری سہولیات

میسر نہیں ہوں گی،ہم نے اس وبا کے ساتھ جینا سیکھنا بھی ہے اور شکست بھی دینی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close