دھاندلی کے باوجود پی ٹی آئی کو شکست ہوئی، مریم نواز

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دھاندلی کے باوجود تحریک انصاف و شکست ہوئی۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی اجلاس میں کہا کہ کہ ایسے جبر کے ماحول میں جہاں ہر طرف دھاندلی، دھمکی اور طاقت کا استعمال ہے یہ تاریخ کا بدترین سیاسی انتقام ہے۔انہوں نے کہا کہ چن چن کر اوپر سے لے کر نیچے تک ہماری جماعت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ

دھاندلی کے باوجود کنٹونمنٹ بورڈ اور ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو شکست ہوئی۔ ہمیں دشمن کے پروپیگنڈے کا شکار نہیں ہونا چاہیے اور اگر ڈسکہ انتخابات کے بعد ہم سرجھکا لیتے تو ہمیں اپنا حق نہ ملتا۔حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مہنگائی، بیروزگاری اور چوریوں کی بنا پر ووٹ مانگیں گے؟ کیا یہ معیشت کی تباہی پر عوام سے ووٹ مانگیں گے؟ آپ کے پاس نواز شریف اور شہباز شریف جیسے بہادر لیڈر موجود ہیں جنہوں نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close