وزارت داخلہ میں غیر ملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سیل قائم، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(آئی این پی)وزارت داخلہ میں غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق سیل قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔غیرملکیوں کے لیے سکیورٹی سیل وزیراعظم کی ہدایات پر قائم کیا گیا جس کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہیکہ سکیورٹی سیل غیر ملکیوں بالخصوص چینی شہریوں کے لیے قائم کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سکیورٹی سیل غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے مربوط نظام کی مانیٹرنگ کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close