پاکستان کا جی ایس پی پلس سٹیٹس برقرار رکھا جائیگا یا نہیں؟ یورپی یونین سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ پاکستان کا جنرلائزڈ سسٹم آف پریفرنس-پلس (جی ایس پی پلس)کا درجہ برقرار ہے۔یورپی کمیشن کے مطابق برسلز میں یورپین یونین اور پاکستان جوائنٹ کمیشن میں مشاورت جاری ہے۔موجودہ جائزے میں انفرادی طور پر پاکستان پر بات نہیں ہوئی ہے۔

 

جی ایس پی پلس کی نئی شرائط پر بات ہوئی ہے، جن میں چھ نئے کنونشن شامل کیے گئے ہیں۔ یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان میں توہین مذہب کے حوالے سے الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو دیے گئے جی ایس پی پلس سٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد منظور کی تھی۔ یورپی یونین نے یہ اقدام پاکستان میں صحافیوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں پر آن لائن اور آف لائن بڑھتے ہوئے حملوں کی وجہ سے بھی اٹھایا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں