لاہور (پی این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب)لاہور نے مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کاریفرنس تیار کرلیا۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ریفرنس حتمی منظوری کے لئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو بھی بھیج دیا گیا ہے۔
ریفرنس میں رانا ثنااللہ پر 19کروڑ کے غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی حتمی منظوری کے بعدریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا ، لیگی رہنما متعدد بار نیب لاہور میں پیش ہوئے تاہم حکام کومطمئن نہیں کرسکے ۔یاد رہے قومی احتساب بیورو(نیب) نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ کے اثاثوں سے متعلق رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کروائی،جس میں رانا ثنا اور اہل خانہ کی 24 پراپرٹیز سامنے آئیں تھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں