مضاربہ سکینڈل کےمرکزی ملزم سیف الرحمان گرفتار

اسلام آباد (پی این آئی ) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے مضاربہ سکینڈل کے مرکزی ملزم اور نجی کمپنی کے مالک سیف الرحمان کو سپریم کور ٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا۔ سپریم کور ٹ کی جانب سے مضاربہ سکینڈل کے مرکزی ملزم سیف الرحمان کی عبوری ضمانت خارج کر دی گئی تھی۔عدالت عظمیٰ نے نیب کو احاطہ عدالت سے ملزم کی گرفتار ی سے روکنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ اگر ملزم کو سپریم کورٹ کے احاطہ سے گرفتار کیاگیا

تو نیب کے خلاف کارروائی ہوگی۔عدالت عظمیٰ کی ہدایت کے بعد نیب کی ٹیمیں ملزم کی گرفتاری کے لئے سپریم کورٹ کے باہر موجود تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close