اسلام آباد ( پی این آئی ) ملک بھر میں ڈینگی مچھر پھر سے سر اٹھانے لگا ، ڈینگی کے کیسز انتہائی تیزی سے بڑھ رہے ہیں ، اسلام آباد میں ایک ہفتے میں دو افراد ڈینگی کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں ڈینگی کے 17 مریض سامنے آچکے ہیں جس کے بعد دارالحکومت میں ڈینگی کے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 94 تک پہنچ گئی ہے ، پشاور میں 179 جبکہ پنجاب میں 131 افراد میں
ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو کچی ہے ۔ کمشنر لاہور نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ لاہور کے ہر 206 میں سے ایک گھر میں ڈینگی کا مریض موجود ہے ۔ادھر شہر قائد کی حالت بھی خراب ہے جہاں ڈینگی کنٹرول پروگرام کا دفتر تک بند پڑا ہوا ہے ، شہر میں ڈینگی کے کتنے مریض موجود ہیں کوئی بتانے والا نہیں جبکہ ڈینگی سپرے کی مشین بھی غائب ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں