کورونا کیسز میں اضافہ، لاک ڈاؤن میں توسیع

لاہور (پی این آئی)پنجاب بھرمیں صرف اتوار کا دن چھٹی کا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر پھرسےلاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا اور نئےلاک ڈاؤن کےاوقات کار میں تبدیلیاں کردی گئیں ہیں۔سیکریٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ مارکیٹ ،بازاروں کےاوقات کاررات10بجے تک ہوں گے، 23 ستمبرسےصوبےمیں ان آرڈرز کا یکساں نفاذ ہوگا اور صوبےبھرمیں صرف اتوارکادن چھٹی کا ہوگا۔

انڈورڈائننگ50فیصدویکسی نیٹڈ افراد کیساتھ رات 11:59 جاری رکھنے کی اجازت ہوگی جبکہ آؤٹ ڈور ڈائننگ بھی رات 11:59بجے تک جاری رہ سکےگی۔ انڈورشادیوں کی تقریبات میں صرف ویکسی نیٹڈ 200 افراد اور آؤٹ ڈورشادیوں کی تقریبات میں400افراد ہوگی جبکہ صوبے بھر کےتمام مزارات کھل سکیں گے، صرف ویکسی نیٹڈ30 سال سےزائد عمر کے افراد مزارات میں جا سکیں گے۔سیکریٹری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں سینما گھروں ، تمام قسم کےاسپورٹس فیسٹیولز ،سوشل ایونٹس پرمکمل پابندی ہوگی اور جم صرف ویکسی نیٹڈ افراد کیلئے ہوگا۔عمران سکندر بلوچ نے مزید بتایا کہ انڈوراجتماعات میں 200 ویکسی نیٹڈ،آؤٹ ڈورمیں400افرادکی اجازت ہو گی ، نجی وسرکاری دفاتر میں 100فیصد حاضری ،نارمل ورکنگ اوقات کاراپناسکتےہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ50فیصدسواروں کی گنجائش کیساتھ چل سکتی ہے ، دوران سفر اسنیکس پیش کرنےپرپابندی ہو گی جبکہ ریلویز 70 فیصدسواروں کے ساتھ چل سکےگی۔سیکریٹری ہیلتھ کے مطابق تفریحی مقامات، واٹرا سپورٹس وغیرہ بھی50فیصدگنجائش کیساتھ کھل سکیں گے ، توسیعی لاک ڈاؤنز جاری رہیں گے، تمام افراد ماسک پہننے کی پابندی کریں گے، 14ستمبرکےآرڈرز 11:59بجے22 ستمبرکےبعدنافذ العمل نہیں رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں