بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے خوشخبری

کراچی (پی این آئی)تھائی لینڈ حکومت نے پاکستان سے آنے والے فضائی مسافروں کے لیے خوشخبری سنادی، سفارت خانے نے پاکستان کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔ تھائی لینڈ نے پاکستان کے لیے تمام کیٹیگری کی ویزا سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اس سلسلے میں تھائی لینڈ کے سفارت خانے نے پاکستان کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔تھائی لینڈ سفارت خانہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان سے تھائی لینڈ جانے

والوں کے لیے تمام ویزہ کیٹگریز کی سروس 20 ستمبر سے بحال کردی گئی ہیں۔ نئے سفری ہدایت نامے کے مطابق کورونا احتیاطی تدابیر کے لیے تمام مسافروں کو تھائی لینڈ میں 14 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ فوکیٹ، سموئی اور سنڈوکس سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر جانے سے متعلق ٹورازم اتھارٹی آف تھائی لینڈ کے احکامات کو مدنظر رکھنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close