کونسی اشیا کیوں مہنگی ہوئیں؟ وزیراعظم عمران خان نے وزرا کو ٹاسک دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے دوران اجلاس نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ ٹیموں کے دوروں کی منسوخی پر وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو الگ الگ ہدایات دیں۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انہوں نے ملک مہنگائی کنٹرول کرنے اور ووٹنگ مشین پر کام کو اور تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ووٹنگ مشین پر پارلیمنٹ اور کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔

دوران اجلاس ووٹنگ مشین سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے اعتراضات پر بھی بات ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ کونسی اشیا ، کیوں مہنگی ہوئیں اس حوالے سے عوام کو باخبر رکھنا ضروری ہوگیا ہے، اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھانے سے پہلے عوام کو حقائق بتائے جائیں۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے بریفنگ دی کہ ڈالر ریٹ بڑھنے کا کئی چیزوں پر اثر پڑا ہے جسے کنٹرول کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close