اسلام آباد (پی این آئی) وزارت صحت کی جانب سے انسداد کورونا کے لئے ویکسین نہ لگوانے والے افراد پر پابندیاں نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ پابندیوں سے متعلق فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن نہ کروانے والوں شہریوں کویکم اکتوبر سے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے اور ہوٹلوں میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزارت صحت کے مطابق غیر ویکسین شدہ افراد کو ریسٹورنٹس اور شادی ہالوں میں بھی داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ ایسے شہریوں پر سکول، ہوائی سفر اور شاپنگ مالز میں بھی داخلے پر پابندی نافذ ہوگی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل این سی او سی نے بھی ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو وارننگ دی ہے کہ یکم اکتوبرسے ایسے تمام افراد پہ، جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ہو گی ، روزمرہ زندگی میں زیر استعمال بہت سی سہولیات کی بندش کر دی جائے گی۔این سی او سی کا مزید کہنا تھا کہ ویکسی نیشن کا عمل جلد از جلد مکمل کروایں اور زندگی رواں رکھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں