پاکستانی پرچم کی بے حرمتی برداشت نہیں، طالبان حکومت نے اپنے ہی جنگجوئوں کو سبق سکھانے کا فیصلہ سنا دیا

کابل(پی این آئی) پاکستان کی طرف سے امدادی سامان افغانستان لیکر جانے والے ٹرک سے پاکستانی جھنڈا اتارنے والے طالبان کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹرک طور خم بارڈر سے جیسے ہی افغانستان کی حدود میں داخل ہوا تو اس سے پاکستانی جھندے کو اتار دیا گیا۔اس حوالےسے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاک افغان تعاون فورم کی جانب سے افغانستان کے لیے امدادی سامان سے بھرے کچھ ٹرک افغانستان بھیجے جاتے ہیں لیکن جیسے ہی یہ ٹرک طورخم سرحد عبور کرنے کے بعد افغانستان کی حدود میں داخل ہوتے ہیں تو وہاں موجود افغان طالبان ٹرک کو روک کر اس پر لگے پاکستانی پرچم اتاردیتے ہیں۔نشاندہی کے عمل کے بعد اب ان تمام طالبان کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو کہ جھنڈا اتارنے میں ملوث تھے۔ویڈیو سامنے آنے پر طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے میں ملوث عناصر کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ اس واقعے پر پوری طالبان قیادت غصے میں ہے لہذا اس میں ملوث افراد کو جلد ہی گرفتار کیا جائے گا اور سخت سے سخت سزا دے جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close