نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر دورہ پاکستان منسوخ؟ پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا

اسلام آباد (پی این آئی )نیوزی لینڈ کے دورے کی منسوخی پر پاکستان نے معاملہ سفارتی سطح پر اٹھاتے ہوئے نیوزی لینڈ کی حکومت کو احتجاجی مراسلہ بھجوا دیا ۔تفصیل کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے نیوزی لینڈ کی حکومت کو مراسلہ بھجوا یا گیا۔

جس میں دورے کی منسوخی سے متعلق وضاحت طلب کی گئی ہے ۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کی حکومت پر زور دیا ہے کہ تھریٹ الرٹ کی نو عیت کے بارے میں تفصیلات دی جائیں ۔دوسری جانب پاکستانی سفیر نے بھی نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ سے رابطہ کر کے یہ معاملہ اٹھا یا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close