گوادر(آئی این پی ) کسٹمز حکام نے گوادر میں بڑے پیمانے پر منشیات اندرون ملک اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائی ساحلی شہر گوادر کھیڑا کسٹمز چیک پوسٹ پر کی گئی، جس کے نتیجے میں 820 کلو چرس برآمد ہوئی۔ چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے برآمد ہونے والی چرس کی قیمت 18 کروڑ روپے بنتی ہے، کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی چرس
خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی جو یورپ اسمگل ہونا تھی۔ چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان نے کہا کہ کھیڑا پر روکنے پر ڈرائیور آئل ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں