کشمیر، گلگت اور پاکستان کی بیٹی اب لندن کی بیٹی بن گئی

اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے مریم نواز شریف پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا ہے کہ جب لوٹ مار کی تمام دولت لندن میں چھپائی ہو تو پھر کرکٹ ہو یا ملکی سلامتی ، بندہ ایسے ہی اپنے مالکان کیلئے برف میں لگتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہباز گل نے کہا ہے کہ

’’کشمیر کی بیٹی ،گلگت بلتستان کی بیٹی، پاکستان کی بیٹی کل شام سے خاموشی سے لندن کی بیٹی بن گئیں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مریم صفدر صاحبہ تقریباً20 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی سائیلنٹ موڈ پر ۔انکا مزید کہنا تھا کہ جب لوٹ مار کی تمام دولت لندن میں چھپائی ہو تو پھر کرکٹ ہو یا ملکی سلامتی،بندہ ایسے ہی اپنے مالکان کے لیے برف میں لگتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close