دنیا بھر کی ٹیمیں پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کب آئیں گی؟ شیخ رشید نے اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کرکٹ کو ایسا بنا دیا گیا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ شیخ رشید نے ایک بیان میں کہا کہ خوابوں کی دنیا میں نہیں رہنا چاہیئے، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے جانے بعد واضح ہوگیا تھا انگلینڈ کی ٹیم بھی نہیں آئے گی۔
گزشتہ روز شیخ رشید کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کو تھریٹ الرٹ کا بتانے والے 5 ممالک اس وقت کہاں تھے

جب سیکیورٹی ماہرین دورہ کررہے تھے۔
انہوں نے کہا تھا کہ 4 دن سے ٹیم پریکٹس کر رہی تھی، اتنی نیوزی لینڈ کے پاس فورسز نہیں ہیں جتنی انہیں سیکیورٹی دی تھی۔ وزیرِ داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ ماریں، ایک دن آئے گا جب ساری ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے آئیں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close