لندن(آئی این پی)برطانیہ نے پاکستان سے آنے والوں کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں، 22ستمبر کے بعد پاکستان سے ویکسین لگواکر آنے والے افراد کو گھر پر قرنطینہ کرنا پڑے گا، وجہ بیان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ برطانیہ، پاکستان میں لگائی جانے والی بیشتر ویکسینز کو تسلیم نہیں کرتا، یہ بھی کہا گیا کہ برطانیہ کی تسلیم شدہ ویکسینز کے معیار کا مسئلہ نہیں ہے، پاکستان میں سرٹیفکیٹ کے اجرا پر تحفظات ہیں،برطانیہ نے کہا کہ حکومت
پاکستان سرٹیفکیٹ کے اجرا کا ایسا نظام بنائے جو برطانیہ کے لیے بھی قابلِ قبول ہو،نئی گائیڈ لائنز کے مطابق پاکستان سے ویکسین لگوانے والوں کو 22ستمبر کے بعد آنے پر بھی پی سی آر ٹسٹ کروانا ہوگا اور لوکیٹر فارم بھرنا ہوگا،پاکستانیوں کو برطانیہ پہنچ کر 10دن قرنطینہ کرنا ہوگا، پانچویں روز پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے پر قرنطینہ ختم کر سکیں گے، 4 اکتوبر کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ برطانیہ منظور شدہ ویکسینز کے سرٹیفکیٹ کو تسلیم کرلے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں