یہ حکومت صرف فون آنے کا انتظار کرتی ہے، نواز شریف

لندن /گوجرانوالہ (آئی این پی)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سبز پرچم اور سبز پاسپورٹ کا جو حال ہے وہ دنیا کے سامنے ہے ،یہ حکومت صرف فون آنے اور سننے کا انتظار کرتی ہے، آئین کی پاسداری اور پارلیمنٹ کا احترام سب پر لازم ہے جب تک عدلیہ آزاد نہیں ہوگی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔پیر کو مسلم لیگ ن گوجرانوالہ ڈویژن کے تنظیمی اجلاس سے وڈیو خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہمارا

مطالبہ صرف شفاف الیکشن ہیں، یہ ہمارا قومی حق ہے اس سے ہمیں کوئی محروم نہیں کر سکتا۔ آئین کی پاسداری اور پارلیمنٹ کا احترام سب پر لازم ہے۔ جب تک عدلیہ آزاد نہیں ہوگی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں پارٹی کو عوام کی خدمت کی بدولت کامیابی ملی۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی وجہ سے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب کی مختلف ڈویژنز میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے اجلاسوں سے بعض رہنماوں کی غیر حاضری سے اس تاثر کو تقویت ملی تھی کہ مسلم لیگ ن میں مریم نواز اور شہباز شریف کے گروپوں میں واضح فاصلہ ہے۔لیکن پیر کے اجلاس میں نواز شریف اور شہباز شریف

دونوں موجود تھے۔ ان کے علاوہ مریم نواز، حمزہ شہباز اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ اجلاس سے اپنے خطاب میں پارٹی میں تقسیم کی نفی کی اور کہا کہ مسلم لیگ ن میں دو بیانیے ہیں اور نہ ہی اختلاف ہے۔شفاف الیکشن مانگنا مفاہمت ہے اور نہ ہی مزاحمت، یہ ہمارا حق ہے۔ ریاست کے دوام کے لیے فری اینڈ فیئر الیکشن کا انعقاد بہت ضروری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close