نیوزی لینڈ ٹیم بہانے تلاش کر رہی تھی، دورہ کیوں منسوخ کیا تھوڑے وقت میں پتہ چل جائیگا، شیخ رشید

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈکی ٹیم شروع سے واپس جاناچاہتی تھی بہانے تلاش کررہی تھی انہوں نے دورہ کیوں منسوخ کیا تھوڑے وقت میں پتہ چل جائیگا،پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نیوزی لینڈکے کھلاڑی صحافیوں کے جلوس سے ڈر رہے تھے صحافیوں کے جلوس سے نیوزی لینڈکی ٹیم کوکیاخطرہ ہوسکتاہے؟ ٹیم نے کہا صحافیوں کاجلوس ہوٹل کے بہت قریب ہو رہا

ہے یہ بہانے تلاش کررہے تھے کہ کسی صورت دورہ منسوخ کریں،وفاقی وزیر نے کہا کہ نیوزی لینڈکی ٹیم کوکوئی تھریٹ یاریڈالرٹ نہیں تھا وزیراعظم نے میچ کیلئے آرمی کی تعیناتی کی منظوری دی تھی سیکیورٹی بہترین رکھنے کیلئے ہم نے سیکیورٹی کے انتظامات کیے تھے 4دن تک نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے پریکٹس بھی کی، آخری دن نیوزی لینڈکے کھلاڑیوں نے کہاہم گرائونڈ میں نہیں جائیں گے،شیخ رشید نے کہا کہ نیوزی لینڈکے کھلاڑیوں کویقین دہانی کرائی کہ گرائونڈبھی خالی کرالیں گے دنیابھرمیں نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی کوٹاپ نیوز پر رکھا گیا سب نے کہانیوزی لینڈکی ٹیم کسی صورت پاکستان میں کھیلنے کو تیار نہیں پوری دنیاتسلیم کرتی ہے آئی ایس آئی بہترین ایجنسی ہے آئی ایس آئی کے پاس بھی کوئی تھریٹ یاریڈالرٹ نہیں تھا،انہوں

نے کہا کہ دعوے سے کہتاہوں ماضی میں کسی ٹیم کواتنی سیکیورٹی نہیں دی گئی نیوزی لینڈکی ٹیم کو جو سیکیورٹی دی گئی ماضی میں کسی ٹیم کونہیں دی گئی نیوزی لینڈکی ٹیم کیلئے24گھنٹے بہترین اورہائی لیول سیکیورٹی رکھی گئی نیوزی لینڈنے دورہ کیوں منسوخ کیا تھوڑے وقت میں پتہ چل جائیگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close