شہباز گِل نے مختلف ملکوں سے وزیراعظم کو ملنے والے تحفے پاس رکھنے کا اعتراف کرلیا

اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو ملنے والے تحفے رکھنا مقصود ہو تو اس کی رقم جمع کرائی جاتی ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم کو ملنے والے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کرائے جاتے ہیں اور کوئی تحفہ پاس رکھنا مقصود ہو تو پیسے خزانے میں جمع کرائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں تحفے کیلئے 15 فیصد تک رقم جمع کرائی جاتی تھی لیکن تحریک

انصاف کی حکومت میں تحفے کی رقم 50 فیصدجمع کرائی جاتی ہے، ماضی کی طرح تحائف غائب نہیں ہوتے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کو بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات شیئر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔حکومت نے شہری کو وزیراعظم کے تحائف کی تفصیلات دینے کا انفارمیشن کمیشن کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔کابینہ ڈویژن کا موقف ہے کہ تحائف کی تفصیل کے اجرا سے میڈیا ہائپ اور غیر ضروری خبریں پھیلیں گی، مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر اور ملکی وقار مجروح ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close