بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لیےعثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت گرانقدر تعاون کر رہی ہے، چیئرمین سینیٹ

لاہور(آئی این پی )چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاہے کہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت گرانقدر تعاون کر رہی ہے۔ پیر کو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار مابین ملاقات ہوئی جس میں سینیٹر عبدالقادر اورپرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی صورتحال اور بین الصوبائی

ہم آہنگی کے فروغ پربات چیت کی ۔ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سینیٹرعبدالقادر نے وزیر اعلی عثمان بزدار کے ہر ضلع کی یکساں ترقی کے ویژن کو سراہا۔چیئرمین سینیٹ اورسینیٹر عبدالقادرنے بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے تعاون پروزیراعلی عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔ صادق سنجرانی نے کہاکہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لئے وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت گرانقدر تعاون کر رہی ہے جبکہ سینیٹر عبدالقادر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کو یکساں ترقی کا نیاروڈ میپ دیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close