کراچی ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد طیارے کا تمام سسٹم جام ہو گیا، کپتان نے طیارے کو بحفاظت رن وے پر اتار لیا

کراچی (پی این آئی)کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیر کی شام کو ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی، ایک تربیتی طیارہ گر گر تباہ ہونے سے بال بال بچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کے رن وے سے اڑان بھرنے کے بعد سیسنا تربیتی طیارے کا تمام سسٹم جام ہو گیا جس کے بعد پائلٹ کی جانب سے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ۔

پائلٹ نے بتایا کہ سسٹم جام ہو جانے کے باعث طیارے نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے، طیارہ میرے کنٹرول میں نہیں رہا، اسی لیے مے ڈے مے ڈے کی کال دینی پڑی۔ اس ہنگامی صورتحال میں ایئر پورٹ پر فائر بریگیڈ عملے کو فوری طلب کر لیا گیا۔ تاہم کنٹرول ٹاور کی معاونت سے جہاز تباہی کا شکار ہونے سے بچ گیا اور کپتان نے تربیتی طیارے کو بہ حفاظت رن وے پر اتار لیا۔ اس حوالے سے سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے اور پائلٹ میں سے کسی کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close