سپریم کورٹ نے اغوا برائے تاوان کے 3ملزمان کو 18 سال بعد بری کردیا

اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے اغوا برائے تاوان کے 3ملزمان کو 18 سال بعد بری کردیا ، ہائیکورٹ نے 3ملزمان وہاب، ظہیر اور وارث کی عمر قید برقرار رکھی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں غوا برائے تاوان کے 3ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، وکیل ملزمان نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی جیل میں شناخت پریڈ نہیں کی گئی،مدعی نے عدالت میں ملزمان کو شناخت کیا، عدالت میں ملزمان کی شناخت کی

قانونی حیثیت نہیں۔ جس کے بعد سپریم کورٹ نے اغوا برائے تاوان کے 3ملزمان عبدالوہاب، ظہیر احمد اور وارث علی کو شک کا فائدہ دیکر بری کردیا۔ خیال رہے ملزمان پر لاہور سے 8 سال بچے معید کو تاوان کیلئے 2005میں اغوا کا الزام تھا ، جس پر انسداد دہشتگردی عدالت نے 5 ملزمان کو عمر قید سنائی تھی۔ بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے اپیل میں 2 ملزمان رضوان اور اشفاق کو بری کردیا تھا جبکہ 3ملزمان وہاب، ظہیر اور وارث کی عمر قید برقرار رکھی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close