ایف آئی اے کا میاں منشا کو 25ارب کی جعلی اکاونٹس سے ٹرانزیکشنز پر لیگل نوٹس

لاہور (آئی این پی ) شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے میاں منشا کو 25بلین کی جعلی اکاونٹس سے ٹرانزیکشنز پر لیگل نوٹس جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں میاں منشا کو لیگل نوٹس جاری کردیا، میاں منشا کونوٹس 25بلین کی جعلی اکانٹس سے ٹرانزیکشنز پرجاری کیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اکاونٹس 2008 سے 2018 تک رمضان شوگرملز

کے کم آمدنی والیملازمین کینام پر بنائے گئے۔ نوٹس میں کہا ہے کہ کھاتہ داروں نے انکشاف کیا ہے خفیہ ٹرانزیکشن شہبازشریف خاندان کے نام پر تھیں ، ٹرانزیکشنز لاہور اور چنیوٹ کی ایم سی بی کی مختلف برانچز میں گئیں۔ بینک افسران نے تسلیم کیا ٹرانزیکشن شریف فیملی،بینک انتظامیہ کے دباوپرکی گئیں، متعلقہ افسران انکشافات ریکارڈ پر لانے سے خوفزدہ ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایم سی بی نے2008 سے2018تک جعلی اکاونٹس پرایس ٹی آرنہیں بھجوائی ، ایم سی بی کے عہدیدار بینکرز پر تبدیلی بیان کے لیے دبا ڈال رہے ہیں، اعلی عہدیداروں کو فوری بینکرز پر دبا نہ ڈالنے کی ہدایات جاری کی جائیں۔ مراسلے کے مطابق سینئروائس پریزیڈنٹ عاصم سوری اور اظہرمحمودکے بینکرزسیرابطوں کے شواہدملے، جعلی اکاونٹس کیس میں ایم سی بی کے 12 بینکرز سے تحقیقات کی گئیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close