پشاور کے شہریوں کے لیے بڑی خبر، بی آر ٹی میں سفر کے لیے سخت شرط عائد کر دی گئی

پشاور (آئی این پی ) ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر خان نے کہا ہے کہ بی آر ٹی میں سفر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے ساتھ مشروط ہوگا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان ٹرانس پشاور نے کہا ہے کہ کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دیکھا کرہی بی ار ٹی بس میں سفر کیا جا سکے گا۔ ترجمان ٹرانس پشاور نے کہا کہ جن مسافروں کے پاس کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکٹ نہیں ہوگا انہیں سفر کی اجازت نہیں ہوگی، کورونا ویکسینیشن

کی ایک ڈوز والے مسافر بی آر ٹی میں سفر کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہری و مسافر کورونا ویکسینیشن مکمل کروائیں اور اپنا اور دوسروں کا سفر آسان بنائیں۔ واضح رہے کہ حکومتی احکامات پر بی ار ٹی میں 20سمتبر تک ویکسینیشن کی ڈیڈلائن دی گئی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close