شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن، بڑا دہشت گرد کمانڈر مار دیا گیا

راولپنڈی (پی این آئی) آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان کےعلاقے میرعلی میں آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کمانڈرسیف اللہ کوہلاک کر دیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات مطابق شمالی وزیرستان کےعلاقے میرعلی میں خفیہ اطلاع پرفورسز نے آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈرسیف اللہ کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرکے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیف اللہ نومبر 2020 میں ایف ڈبلیو او کے انجینئرزاور فروری 2021 میں این جی او میں کام کرنے والی 4خواتین کے قتل میں بھی ملوث تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close