وہ خلیجی ملک جس نے پاکستانی ایئر لائنز کو آپریشن کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

کراچی(پی این آئی)کویتی حکام نے پاکستانی ایئر لائنز کو آپریشن کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ کویت کی ایئر لائنز کو پاکستان آنے جانے کی مکمل اجازت ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی ائیر لائن پی آئی اے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے لیے کامیابی سے پروازیں چلا رہی ہے، قومی ایئر لائن کا کینیڈا، ملائشیا، افغانستان سمیت وسط ایشیائی ممالک میں بھی آپریشن جاری ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی پر یورپی پابندیوں کے باوجود پی آئی اے دنیا بھر میں محفوظ سفر کی سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش ہے، کابل اور مزار شریف سے حالیہ پروازیں پی آئی اے کی پیشہ ورانہ مہارت اور حفاظتی معیار کا ثبوت ہیں۔پی آئی اے نے حال ہی میں عالمی آڈٹ ایجنسی اور کینیڈا کی وزارت ٹرانسپورٹ سے کامیاب سیفٹی آڈٹ کرایا، کویت پاکستان سے پروازیں چلا رہا ہے لیکن پی آئی اے کو اجازت نہیں دے رہا،پاکستان نے دو کویتی ایئر لائنز کویت اور الجزیرہ کو بزنس کی اجازت دے رکھی ہے تاہم یتی حکام نے پاکستانی ایئر لائنز کو آپریشن کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے جس کی تاحال کوئی مناسب وجہ سامنے نہیں آسکی۔v

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں