پہلی بار کراچی میں ٹرانسپورٹ کا جدید نظام شروع ہونے جا رہا ہے،اسد عمر

کراچی( آئی این پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ پہلی بار کراچی میں ٹرانسپورٹ کا جدید نظام شروع ہونے جا رہا ہے،گرین لائن منصوبے کے لیے40بسیں پہنچی ہیں،مزید40بسیں اگلے ماہ کراچی پہنچیں گی،ٹریک تیار ہے، کنٹرول روم بنالیا گیا،گرین لائن بسوں پر پہلے سافٹ ویئر لوڈ ہوگا، ڈرائیوروں کی تربیت ہو گی،ٹیسٹ رن کے بعد 2ماہ میں بسیں اپنے ٹریک پر چلنا شروع ہو جائیں گی۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے

ہوئے اسد عمر نے کہا کہکراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے،کراچی جیسا شہر آج تک جدید ٹرانسپورٹ کے نظام سے محروم ہے،پہلی بار کراچی میں ٹرانسپورٹ کا جدید نظام شروع ہونے جا رہا ہے،گرین لائن منصوبے کے لیے40بسیں پہنچی ہیں،گرین لائن بسوں پر پہلے سافٹ ویئر لوڈ ہوگا، ڈرائیوروں کی تربیت ہو گی،ٹیسٹ رن کے بعد 2ماہ میں بسیں اپنے ٹریک پر چلنا شروع ہو جائیں گی،مزید40بسیں اگلے ماہ کراچی پہنچیں گی،ٹریک تیار ہے، کنٹرول روم بنالیا گیا ہے،ایکنک کے آئندہ اجلاس میں کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی منظوری دیدی جائے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ گرین لائن سے کراچی کے عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر ہوں گی،کے فور منصوبے کے ذریعے کراچی کو پانی کی

فراہمی میرا عزم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close