چمن میں پاک افغان سرحد پر کروڑوں روپے اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام

کوئٹہ(آئی این پی) ایف آئی اے اور سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر کروڑوں روپے اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔چمن میں پاک افغان سرحد پر ایف آئی اے اور سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی روشنی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو مشکوک انداز میں سرحد پار کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ جامہ تلاشی پر مشکوک شخص سے دو کروڑ ساٹھ لاکھ کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت امیر محمد کے

نام سے ہوئی ہے اور وہ کوئٹہ کا رہائشی ہے، ملزم کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک کرنسی لیجانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close