بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب، امریکی ٹیکنالوجی سے پاکستان اور چین کی جاسوسی کرتا رہا

اسلام آباد(آئی این پی)بھارت کا مکروہ چہرہ ایک با ر پھر بے نقاب ہوگیا، نئی دلی نے امریکی کمپنی سے لی گئی ٹیکنالوجی کو پاکستان اور چین کی جاسوسی کے لئے استعمال کیا۔امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے ایگزوڈس انٹیلی جنس نامی کمپنی سے سافٹ ویئر خرید کر پاکستان اور چین کے سرکاری کمپیوٹرز میں انسٹال ونڈوز سافٹ ویئر کو نشانہ بنایا۔روسی سکیورٹی کمپنی کیسپر اسکائی نے چین اور پاکستان کے خلاف سائبر مہم کی کھوج

لگا لی تھی جو جون 2020 سے اپریل 2021تک جاری رہی، رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی نے بھارت کے ساتھ بعد میں معاہدہ منسوخ کردیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں