کراچی(آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہقائد اعظم کے خوابوں کی تعبیرکیلئے تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا، تمام صوبوں کے عوام کا احترام اورعوام تک وسائل پہنچانے ہوں گے، بلوچستان میں پانی اور بجلی کا مسئلہ ہے، عطااللہ مینگل کو تاریخ سنہرے الفاظ میں یاد رکھے گی، سردار عطااللہ مینگل نے ساری عمر جمہوریت کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی۔اتوار کومسلم لیگ ن کے صدر شہباز
شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ۔ شہباز شریف نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے سردار عطامینگل کے انتقال پر تعزیت کی۔شہباز شریف کے ہمراہ احسن اقبال، سعد رفیق، مریم اورنگ زیب ،رانا مشہود ،عطا تارڑ بھی موجود تھے ۔ سردار اختر جان مینگل سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عطااللہ مینگل کے انتقال پر تعزیت کیلئے حاضر ہوئے ہیں، 58 ٹوبی کے تحت کئی حکومتوں کا بوریا بستر گول کیا گیا، آئین سے 58 ٹو بی کا خاتمہ 1997 میں ہوا، اس شق کو ختم کرنے کیلئے سردار عطااللہ مینگل کا کلیدی کردار تھا، سردار عطااللہ مینگل کی جمہوریت کے لیے گرا نقدر خدمات ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عطااللہ مینگل کو تاریخ سنہرے الفاظ میں یاد رکھے گی، سردار عطااللہ مینگل
نے ساری عمر جمہوریت کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پانی اور بجلی کا مسئلہ ہے، بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، تمام صوبوں کے عوام کا احترام اور ان تک وسائل پہنچانے ہوں گے، جمہوریت کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، قائد اعظم کے خوابوں کی تعبیر کے لیے تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا، تمام صوبوں کے عوام کا احترام اورعوام تک وسائل پہنچانے ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں