شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں

فیصل آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے الزام عائد کیا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، اپوزیشن کے اعتراضات میں کوئی جان نہیں ، اگر دھاندلی کا نظام بند ہو گیا تو اپوزیشن کا بوریا بستر گول ہو جائے گا، تفصیلات کے مطابق اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس اب صرف دو سال کا وقت ہے، صاف و شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی

ذمہ داری ہے،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا چاہیے، عملے کی تربیت اور ووٹرز کو آگاہی دینا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، وزیر مملکت فرخ حبیب نے اس بات پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف، بلاول بھٹو اور فضل الرحمان کو الیکشن کمیشن نوٹسز جاری نہیں کرتا ، فرخ حبیب نے کہا کہ یہ پتھر کا نہیں ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے، اگر دھاندلی کا نظام بند ہوگیا تو اپوزیشن کا بوریا بستر گول ہوجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں