لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے الیکشن کمشن سے وفاقی وزراءکو سزا دینےکا مطالبہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ عمران خان کے حکم پہ الیکشن کمشن کو بلیک میل کیا جا رہا ہے،الیکشن کمشن کے ارکان کو چیف الیکشن کمشنر کے خلاف اکسانے پر وزرا ءکے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے حکم پر غیرقانونی فار ن فنڈنگ کیس میں من مرضی کا فیصلہ لینے کے لئے الیکشن کمشن کو بلیک میل کیاجا رہا ہے، ڈسکہ الیکشن کی دھند اور الیکشن چوری پکڑے جانے کی رپورٹ رکوانے کے لئے حکومت کی طرف سے الیکشن کمشن پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈسکہ اور اب کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کے نتائج کا غصہ عمران صاحب کے حکم پر الیکش کمیشن پہ نکالا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر پر تنقید کرتے ہوئے کہاتھا کہ میں جو بھی بات کرتا ہوں و ہ حکومت اور کابینہ کی بات ہوتی ہے، الیکشن کمیشن اور الیکشن کمشنر دو مختلف چیزیں ہے،ہمیں الیکشن کمیشن سے کوئی اعتراض نہیں ہے تاہم جو الیکشن کمشنراب آئے ہیں اور جس قسم کا ان کا کنڈیکٹ رہا ہے اس پر ہمیں بہت سے تحفظات ہیں، الیکشن کمیشن کے 37اعتراضات میں سے 10اعتراضات ای وی ایم سے متعلق ہیں جو بہت ہی بھونڈے قسم کے ہیں، چیف الیکشن کمشنر ایسے معلوم ہوتے ہیں کہ و ہ اپوزیشن کی زبان بول رہے ہیں، ایسا نہیں ہونا چاہئے، ہر ادارے کا ایک کردار ہوتا ہے،سیاستدان اوپن جاسکتاہےلیکن یہ نہیں ہوتاکہ کوئی ادارہ اپنےآپ کو اپوزیشن کےطورپرپیش کرناشروع کردے،اس مقصد کے لئے ای وی ایم کو فلا پ کرنے کے لئے ایک مہم چلائی جارہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں