نیویارک ایئرپورٹ پرتلاشی کی باتیں جھوٹی ہیں،شہریارآفریدی

اسلام آباد (پی این آئی )تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے نیو یارک ایئرپورٹ پر تلاشی کی افواہوں کو مسترد کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ یہ افوائیں چلتی رہی ہیں کہ ان کی ایئر پورٹ پر تلاشی لی گئی ہے یہ تمام افواہیں اور فیک نیوز ہیں ۔ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ

جو ائیر پورٹ پر ٹائم لگا وہ روٹین ہے یہ ہر ملک کے رولز اینڈ ریگولیشن ہیں، جھوٹی خبروں سے کچھ نہیں ہونا ہے۔چیئرمین کشمیر کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دشمن عناصر جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ کشمیر کاز کو اجاگر کرنے آیا ہوں۔ میرے مشن سے دشمن عناصر خائف ہیں۔ پاکستان دشمن عناصر فیک نیوز چلانے میں مصروف ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close