چچی نے گھریلو تنازع پر 8 ماہ کی بچی کو قتل کردیا

ٹنڈو محمد خان(آئی ا ین پی ) ٹنڈو غلام حیدر میں8 ماہ کی بچی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا جب کہ قاتل سگی چچی نکلی۔ 16 ستمبر کو ٹنڈو غلام حیدر کے گاوں عبدالرحمان مگسی میں پولیس کو8 ماہ کی بختاور کی گمشدگی کی اطلاع دی گئی، بعد ازاں کمسن بچی کی لاش مذکورہ گاوں کے قریب واٹر کورس سے مل گئی تھی۔ ایس پی ٹنڈو محمد خان نے نوٹس لیتے ہوئے ٹنڈو غلام حیدر پولیس کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا۔ پولیس نے مقتولہ کے دادا امید علی

خاصخیلی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش مقتولہ کی چچی ارشاد بانو سے پوچھ گچھ کی گئی جس نے کمسن بچی کو قتل کر کے لاش واٹر کورس میں پھینکنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ گھریلو تنازع کے باعث اس نے بچی کو قتل کیا۔ پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close