عثمان بزدار کا کارنامہ، کان کنوں کے بچوں کیلئے اسکالر شپ میں 300 فیصد تک اضافہ

لاہور(آئی این پی ) صوبہ پنجاب میں کان کنوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے معائنہ سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن کردی گئی۔ کان کنی کے دوران ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے سرگودھا پل 111 پر ریسکیو اسکواڈ قائم کردیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کان کنوں کے بچوں کے لیے اسکالر شپ کی مد میں 300 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ کان کنوں کے 5 ہزار 600 بچوں کو تعلیمی وظائف 8 کروڑ 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا

کہ معذور کان کنوں کو 6 ہزار روپے ماہانہ کی گرانٹ دی جا رہی ہے، میانوالی مکڑ وال میں 10 بیڈز پر مشتمل مائنز لیبر ویلفیئر اسپتال بنایا گیا ہے جبکہ 6 مائنز لیبر ویلفیئر ڈسپنسریاں بنائی جارہی ہیں۔ وزیر اعلی نے مزید کہا کہ چکوال میں کان کنوں کے لیے موبائل ہیلتھ یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close