پاکستان کے لیے بڑی کامیابی،بڑے ملک کا پاکستان سے جے ایف 17 لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ

بیونس آئرس (پی این آئی) ارجنٹائن نے پاکستان سےجے ایف 17A بلاک III لڑاکا طیارےخریدنے کا فیصلہ کرکے کانگریس کو پیش کیے گئے مسودہ بجٹ میں 664 ملین ڈالر کی رقم مختص کردی۔ارجنٹائن نے پاکستان کے درمیان کچھ عرصے سے دوستانہ تعلقات ہیں۔ ارجنٹائن کی حکومت نے پاکستان سے 12 پی اے سی جے ایف 17 اے بلاک III طیاروں کی خریداری کے لیے 664 ملین امریکی ڈالر کی فنڈنگ باضابطہ طور پر اپنی پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے

2022 کے بجٹ میں شامل کی ہے۔جے ایف 17 تھنڈر ایک سنگل انجن ملٹی رول جنگی طیارہ ہے جو پاکستان اور چین نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ JF-17 کو زمینی حملہ ، اینٹی شپ اور فضائی جاسوسی سمیت متعدد اہداف کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close