کریم آباد پل پر تین موٹر سائیکل ٹکرا گئے، تین نوجوان سوار تھے

کراچی (پی این آئی) کریم آباد کے پل پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کریم آباد پل پر 3 موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں 1 نوجوان جاں بحق، 2 زخمی ہوئے ہیں۔جاں بحق اور زخمی نوجوان دوست تھے جن کی عمریں 18 سال سے کم تھیں۔تینوں نوجوانوں کی عمریں 18 سال سے کم ہیں اور تینوں لائنز ایریا اے بی سینیا لائن کے رہائشی ہیں۔جاں بحق نوجوان

کی شناخت ابوبکر کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں مہزاب اور شعیب شامل ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close