اب امریکا کا اپنی ناکامیوں پر پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا افسوسناک ہے ،عمران خان کا انٹرویو

اسلام آباد/ماسکو (آئی این پی )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کے میکینزم پر پڑوسی ممالک کے ساتھ کام کررہے ہیں جب کہ طالبان اب ایک حقیقت ہیں اور دنیا کو انہیں موقع دینا ہوگا۔روسی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن پر افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کے معاملے پر تنقید درست نہیں، جوبائیڈن نے جو کیا وہ بہت سمجھدارانہ اقدام تھا

ان پر ناجائز تنقید کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکی جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دی ہیں، سانحہ نائن الیون سے کوئی تعلق نہ ہونے پر بھی پاکستان کو اتحادی فورس کاحصہ بنایا گیا، اب امریکا کا اپنی ناکامیوں پر پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا افسوسناک ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا کے خلاف طالبان کی مدد کا الزام درست مانا جائے تو مطلب پاکستان امریکا سے زیادہ طاقتور ہے جب کہ پاکستان پر طالبان کی مدد کرنے کا پروپیگنڈا افغانستان کی کٹھ پتلی حکومت نے کیا، اشرف غنی حکومت نے اپنی نااہلیوں کو چھپانے کے لیے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا اور پاکستان مخالف پروپیگنڈے کو بھارت نے اپنے ناپاک عزائم پورے کرنے کے لیے اسپانسر کیا۔عمران خان نے مزید کہا کہ طالبان حکومت

کو تسلیم کرنے کے میکینزم پر پڑوسی ممالک کے ساتھ کام کررہے ہیں، طالبان اب ایک حقیقت ہیں اور دنیا کو انہیں موقع دینا ہوگا، مستحکم اورپر امن افغانستان کے لیے عالمی برادری کو طالبان حکومت کی ہمت افزائی کرنا ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا بجٹ 75 فیصد عالمی امداد سیچلتا ہے، عالمی پابندیوں سے افغانستان تباہ ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close