لال مسجد کے سابق خطیب مولاناعبدالعزیز کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد پولیس نے جامعہ حفصہ کے منتظمین اور لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف پولیس کو دھمکیاں دینے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، لوگوں کو اکسانے اور خوف و ہراس پھیلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔اسلام آباد پولیس کے اہلکار جامعہ حفصہ سے امارات اسلامی کا پرچم اتروانے کیلئے پہنچے تھے جہاں انہیں مولانا عبدالعزیز نے دھمکیاں دیں۔مولانا عبدالعزیز نے اسلام آباد پولیس

کے اہلکاروں کو دھمکیاں دی تھیں کہ اس نوکری پر لعنت بھیجو، طالبان آئیں گے، پاکستان کے طالبان آپ کا حشر کردیں گے۔اب پولیس نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیزکیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جامعہ حفصہ کے منتظمین اور مولانا عبدالعزیز کے خلاف پولیس کو دھمکیاں دینے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، لوگوں کو اکسانے اور خوف و ہراس پھیلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔بعدازاں پولیس نے جامعہ حفصہ پر لہرایا گیا اماراتِ اسلامی کا جھنڈا بھی اتروایا۔ پولیس کے مطابق مولانا عبدالعزیز کا نام پہلے ہی سے شیڈول فور میں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں