نیازی حکومت عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کر رہی ہے، مریم اورنگزیب

اوکاڑہ(آئی این پی )مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیازی حکومت عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کر رہی ہے، حکومت نے غریب عوام پر پیٹرلیم بم گرا کر ثابت کر دیا ہے کہ حکمران عوام کے سا تھ کتنے مخلص ہیں ، ہفتہ کو مسلم لیگ (ن) کسان ونگ کے مرکزی صدر ایم این ا ے چوہدری ریاض الحق کی قیادت میں ملنے والے ووفد سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پیٹرلیم مصنوعات میں اضافہ کی وجہ سے ملک میں

بیروز گاری میں سو فیصد اضافہ ہو اہے، حکومت نے جو وعدے کیے تھے وہ پورے نہیںکئے ، عوام کو گھر اور نوکریا ں دینے کا جھانسہ دے کر عوام سے ووٹ لیے لیکن ابھی تک کو ئی وعدہ بھی نہیں پورا کیا ، مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام نے کنٹوٹمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ نا دے کر موجودہ حکومت پر عدم ا عتمادکیا ہے حکمرانوںکیلئے اب ڈوب مر نے کا مقام ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close