دفاعی صنعت کیلئے بڑی کامیابی، ارجنٹینا کا پاکستان سے بڑی تعداد میں جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( آن لائن ) جی 20 میں شامل ملک ارجنٹینا نے پاکستان سے بڑی تعداد میں جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جو پاکستان کی دفاعی صنعت کیلئے سب سے بڑی کامیابی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا نے پاکستان سے جے ایف تھنڈر بلاک 3 طیاروں کی خریداری کا باقاعدہ فیصلہ کر لیا ہے۔ ارجنٹینا کی جانب سے پاکستان سے کل 12 بلاک 3 جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدے جائیں گے، اس مقصد

کیلئے ارجنٹینا کی حکومت نے 66 کروڑ ڈالرز سے زائد کے فنڈز بھی مختص کر دیے ہیں۔ارجنٹینا کی پارلیمنٹ سے طیاروں کی خریداری کے فیصلے کی منظوری ملنے کے بعد طیاروں حاصل کرنے کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا جائے گا۔ اس پیش رفت کو دفاعی ماہرین کی جانب سے پاکستان کی دفاعی صنعت کیلئے بہت بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان نے اس سے قبل رواں سال مئی میں با ضابطہ طور پر 03 جے ایف-17 تھنڈر طیارے نائیجیرین ایئر فورس کے حوالے بھی کیے تھے۔ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس نے کرونا وبائ￿ سے درپیش چیلنجز کے باوجود رواں سال مارچ میں طے شدہ شیڈول کے مطابق طیارے نائیجیرین ایئر فورس کے حوالے کیے۔ پاکستان اور چین کے اشتراک سے تیار کیے جانے والے جنگی طیارے

جے ایف 17 تھنڈر نے اچھی خاصی مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق اب تک کئی ممالک جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کر چکے۔ بھارت کا دوست اور پڑوسی ملک میانمار بھی پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کر چکا ہے۔ جبکہ آذربائیجان اور ملائیشیا بھی پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدیں گے۔ #/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close