زائد قیمتوں پر تیل اور پیٹرول فروخت کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں ،متعدد پیٹرول پمپس سیل

چمن (آن لائن )ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان منوخیل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر محمد عارف کاکڑ تحصیلدارعبدالرزاق میانی کی اوگرا کی مقرر کردہ نرخ سے زائد قیمتوں پر تیل اور پیٹرول فروخت کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی متعدد پیٹرول پمپس کو سیل کر دیئے گئے اور جرمانے عائد کیے گئے ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل نے عوام کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عارف کاکڑ کو فوری کاروائی کرنے کا حکم دیا

جس پر اے سی نے تحصیلدار چمن عبدالرازق میانی اور لیویز فورس کے ہمراہ شہر کے مختلف پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی جن کے ریٹ زیادہ پائے گئے ان پمپس مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی جبکہ باری جرمانے بھی عائد کئے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close