غیر رجسٹرڈ صنعتی اور کمرشل بجلی و گی صارفین ہوشیار خبردار

اسلام آباد (آن لائن ) غیر رجسٹرڈ صنعتی اور کمرشل بجلی و گیس صارفین ہوشیار خبردار ، وفاقی حکومت نے غیر رجسٹرڈ صنعتی اور کمرشل بجلی و گیس صارفین پر اضافی ٹیکس عائد کردیا ہے ، ایف بی آر نے صنعتی و کمرشل صارفین پر اضافی ٹیکس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس تحت نان فائلر کمرشل صارفین کے بلوں پر 5 سے 17 فیصد اضافی ٹیکس عائد کردیا گیا ہے ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ماہانہ 10 ہزار روپے تک کے

کمرشل صارفین کے بل پر 5 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا ہے ۔ ماہانہ 10 سے 20 ہزار روپے کے بل پر 7 فیصد اضافی ٹیکس لگے گا۔ماہانہ 20 سے 30 ہزار روپے کے بل پر 10 فیصد اضافی ٹیکس لگے گا۔ماہانہ 30 سے 40 ہزار روپے کے بل پر 12 فیصد اضافی ٹیکس لگے گا۔ماہانہ 40 سے 50 ہزار روپے بل پر 15 فیصد اضافی ٹیکس لگے گا جبکہ ماہانہ 50 ہزار روپے سے زیادہ کے بل پر17 فیصد اضافی ٹیکس ہوگا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close