بجلی کے بِلوں میں پچاس فیصد تک کمی کی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے بجلی کی بچت کیلئے پنکھوں کیلئے اسٹار ریٹنگ پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ اسٹار ریٹنگ سے پنکھے کاماہانہ بل سے کم ہوکر 387 روپے آئے گا، مجموعی طور پر3400 میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی۔

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بجلی کی بچت کیلئے اسٹارریٹنگ متعارف کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ گرمیوں میں 60 سے 65 فیصد بجلی ایئرکنڈیشنر اور پنکھوں میں استعمال ہوتی ہے۔پنکھوں کی کاکردگی کو بڑھاکر بجلی کے استعمال میں کمی کمی لائیں گے، 80 ملین پنکھے مارکیٹ میں استعمال ہورہے ہیں، ہم نے ان کا جائزہ لیا کہ کتنی بجلی استعمال کرتے ہیں، اس لیے وقت آگیا ہے کہ اسٹارریٹنگ کو متعارف کروایا جائے، صارفین مارکیٹ سے پنکھوں کو خریدتے وقت اسٹار ریٹنگ کو دیکھا کرے گا۔صارفین کو پتا ہونا چاہیے کہ وہ اسٹار ون، ٹو یا کون سا پنکھا خریدیں گے جس سے ان کو بجلی کی زیادہ بچت ہوگی۔عام پنکھا اگر 8سے 12گھنٹے چلتا ہے تو اس ماہانہ 950 روپے بنتا ہے، اسٹار ریٹنگ کردیں گے تو جس کا ماہانہ بل ماہانہ 950 روپے تھا اب اس کا 628 روپے آئے گا، اسٹار ٹو کا بل 542 روپے،اسٹار تھری کا 477 روپے، اسٹار ریٹنگ فائیو کا بل 387 روپے آئے گا۔ اس سے نہ صرف بجلی بچے گی بلکہ تقریباً 3400 میگاواٹ بجلی بچا سکتے ہیں اگر اس معیار پر پنکھے بنائے جائیں، اتنی بچت کا مطلب 2غازی بروتھا ڈیم بنائیں۔دوسری جانب حکومت نے بجلی بلوں میں 5 سے 35 فیصد تک ایڈوانس انکم ٹیکس عائد کرنے کا صدارتی آرڈیننس نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، صدارتی آرڈیننس کے تحت پروفیشنل شعبوں سے وابستہ نان فائلرز کے بجلی بلوں میں ایڈیشنل ٹیکس لاگو ہوگا، ماہانہ 10 ہزار روپے تک بجلی بل میں 5 فیصد اور ماہانہ 20 ہزار تک کے بجلی بل میں 10 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔ اسی طرح ماہانہ 20 سے 30 ہزار روپے تک کے بل پر15 فیصد اور 30 ہزار سے 40 ہزار تک کے بجلی بل پر20 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے تحت 40 ہزار سے 50 ہزار روپے تک کے بل میں 25 فیصد ایڈوانس ٹیکس ہوگا۔ ماہانہ 50 ہزار سے 75 ہزار کے بجلی بل پر 30 فیصد، 75 ہزار سے زائد کے بجلی بل پر 35 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close