موٹروے مزید محفوظ ہو گئی، موٹروے پولیس کا شاندار اقدام، سفر کرنے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی)موٹروے پولیس نے ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال کرتے ہوئے ڈرون کیمروں کو پٹرولنگ اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا آغاز کردیا ہے۔ایس ایس پی موٹروے سید حشمت کمال کا کہنا ہے کہ لاہور سے ملتان موٹروے پر پٹرولنگ کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال ہوگا۔

موٹروے ایم تھری پر ڈورنز کی مدد سے انفورسمنٹ جاری ہے۔ ڈرون کیمروں سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی چیک کیا جارہا ہے۔ ڈرون کا استعمال جرائم کی موثر اور بروقت روک تھام کے لیے بھی مدد فراہم کرے گا۔ ٹریفک کو کنٹرول اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے ٹکنالوجی کا بھرپور استعمال کررہے ہیں۔ ڈرون کیمروں سے پٹرولنگ روڈ سیفٹی میں کلیدی کردار ادا کرے گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close