جاوید لطیف کیخلاف کارروائی کیلئے کس نے نوازشریف پر دبائو ڈالا؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

لاہور(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس جاری کروانے کے لیے شہباز شریف نے خود نواز شریف سے بات کی۔جاوید لطیف کے خلاف کارروائی کے لئے پارٹی کے بعض رہنماؤں کا دباؤ بھی تھا۔

جاوید لطیف اور بعض دیگر رہنماؤں کے درمیان کشیدگی کا معاملہ نظر آرہا ہے۔ یہ کشیدگی کچھ عرصہ سے چلی آرہی ہے کہ پارٹی میں بیانیہ کس کا چلے گا، 2018 کے وسط میں بھی جاوید لطیف کا بعض سینئر رہنماؤں سے اس بات پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔جاوید لطیف نے نجی ٹی وی پر انٹرویو دیتے ہوئے بھی چند پارٹی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار، نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف بات کرتے ہیں لیکن پھر بھی یہ لوگ انہیں بلا کر ملتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close