نارووال (پی این آئی)مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی نا اہلی اور ناقص پالیسوں کی وجہ سے عوام تنگ آ چکے ہیں، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو اب ہر قیمت پر جانا ہو گا۔
مسلم لیگی ورکروں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پارٹی میں مختلف آراءجمہوریت کا حسن ہے لیکن حتمی فیصلہ میاں نواز شریف کا ہی ہوتا ہے جس سے سب اتفاق کرتے ہیں، کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن نے ثابت کردیا کہ مسلم لیگ ن ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمت پڑھا کر حکومت نے غریبوں کا معاشی قتل عام کیا ہے، مہنگائی کا جن پہلے ہی بے قابو تھا ، غریب عوام آٹا ،گھی ،چینی، سبزیاں اوردیگرروز مرہ اشیائے خورونوش کی آسمان سے باتیں کرتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے غریب عوام فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہیں،اگر حکومت اسی ڈگر پر چلتی رہی تو آنے والے دنوں میں مزید مہنگائی ہوگی۔احسن اقبال نےکہاکہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم سےسیریز کی منسوخی اور وطن واپسی سے پاکستان کی بہت سبکی ہوئی، نااہل حکمرانوں کے پاس ملک و قوم کے مفادات کا کوئی ایجنڈا نہیں، تین سالہ حکومتی کارکردگی میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا،اب عوام مسلم لیگ ن کے دور حکومت کو یاد کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں