ااسلام آباد(پی این آئی)جنوبی امریکہ کے ملک ارجنٹائن نے پاکستان سے 12جے ایف 17لڑاکا طیارے خریدنے کی خواہش ظاہر کر دی۔ یہ خبر پاکستان سٹریٹجک فورم کی طرف سے اپنے ٹوئٹر ہینڈل @PSFAEROپر شیئر کی گئی ہے۔ فورم کی طرف سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ارجنٹائن 12جے ایف 17خریدنے کی منصوبہ بندی رکھتا ہے اور اس مقصد کے لیے اس نے اپنی پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے آئندہ سال کے بجٹ میں 66کروڑ 40لاکھ ڈالر کی رقم بھی مختص کر دی ہے۔
فورم کی ٹویٹ کے مطابق ارجنٹائن کو پاکستان کے جے ایف 17کے علاوہ روس، امریکہ اور بھارت کی طرف سے اپنے طیارے خریدنے کی آفرز بھی کی گئی تھیں، جنہیں مسترد کرکے انہوں نے پاکستانی جے ایف 17کا انتخاب کیا۔ ارجنٹائن جو 12طیارے خریدنے جا رہا ہے ان میں 10سنگل سیٹر بلاک IIIs(Single Seater Block IIIs)اور 2ڈوئل سیٹ بلاک IIIs(Dual seat block IIIs)طیارے شامل ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں